اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی اسکالرز کونسل کے ممبر نے ممتاز ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل پر ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی سائنسدان کا قتل اسلامی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
یہ بات "سید محمد اظہر علی شاہ ہمدانی" نے بدھ کے روز کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں موجودگی کے ساتھ قونصلر جنرل "احمد محمدی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید محسن فخری زادہ کے بزدلانہ قتل پر قائد اسلامی انقلاب، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزيت عرض کی۔
فلسطینی عوام کے دفاع کی انجمن کے رکن پاکستانی سائنسدان نے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ بعض عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مقاصد کے خلاف غداری قرار دیا جو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل نے پاکستانی عوام جنرل قاسم سلیمانی اور شہید فخری زادہ کے احترام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہید فخری زادہ کی ذمہ داری پر قائم ادارہ نے کرونا ویکسین بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے تھے اور اس شہید کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن عام لوگوں کی صحت اور علاج پر بھی رحم نہیں کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲